• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کو غیر فعال کیاجارہا ہے ،پی ٹی یو ڈی سی

کوئٹہ (پ ر)پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئن کے مرکزی چئیرمین ،کامریڈ نذر مینگل ،صوبائی صدر غلام رسول ،یوسفی بلوچ ،یونس بلوچ ،افصل خان، عمران خان نےاورد یگر نےکہا ہےکہ بلوچستان کے جامعات اس وقت مالی بحران شکار ہیں،اساتذہ اور دیگر ملازمین گزشتہ کہی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ لیکن وزیر اعلیٰ اور دیگر کواساتذہ کی تشویش اور مالی مشکلات سے کوئی سروکار نہیں۔وہ لاتعلق ہوکر رہ گئے ہیں۔ یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت بھی مسئلے کا نوٹس نہیں لےرہی ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ چار ماہ سے یونیورسٹیز کے اساتذہ اور ملازمین تنخوا ہوں سے محروم  اور سر اپااحتجاج ہیں ۔ بلوچستان کی 12 یونیورسٹیوں  کو سالانہ 15 ارب روپے گرانٹ کی ضرورت ہے ۔لیکن حکومت  اس کا  انتظام کرنے سےقاصر ہے۔جامعات کے اساتذہ کی تنخواہوں کی بندش کا مقصد انھیں احتجاج پر مجبور کراکے سڑکوں پرلانا اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کو غیرفعال بناناہے ۔انہوں نے اپنے حق کےلیے احتجاج کرنے والے اساتذہ کو نوٹس دینے اورانھیں ہراساں کرنے کی کوششوں کی بھی مذمت کی اور   مطالبہ  کیا کہ جامعہ بلوچستان سمیت دیگر جامعات میں تنخواہوں کی بندش  کا  حکام نوٹس لیں اور تنخواہوں وپنشن کی جلد ادائیگی یقینی بنا ئیں ۔ اگر تنخواہوں کا مسئلہ حل نہ ہوا تو جامعہ بلوچستان کے اساتذہ اور دیگر ملازمین کے ساتھ مل کر بلوچستان بھر میں احتجاج کیاجائے گا ۔
کوئٹہ سے مزید