• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب اعلانات نہیں عملی طورپر عوام کے لیے کام ہوگا ،امین مگسی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8 سبی کی نشست پر آزاد امیدوار امین مگسی ا یڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عوام کے ووٹوں سے تبدیلی کے خواہاں ہیں ،امید ہے کہ ضمنی انتخابات میں لوگ بھرپور ساتھ دیں گے ۔یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 8 سبی کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا منشور اسمبلی فلور پر عوامی مسائل کو اجاگر ، ان کے حل کیلئے قانون سازی کے ساتھ ان پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ، طلباء کو درپیش مسائل کے حل کی راہ ہموار ، بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم ، حلقہ کی خواتین کو برابری کی بنیاد پر نمائندگی دلانا اور کسانوں کے مسائل حل کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کا تعلق متوسط طبقہ سے ہے اور وہ عوام کے بنیادی مسائل سے باخبر ہیں ،امید ہے کہ ضمنی انتخابات میں لوگ بھرپور ساتھ دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سبی کے مسائل میں اضافہ کی تین بنیادی وجوہات ہیں ان میں سرفہرست عوامی نمائندوں کو مسائل کا ادراک ، قانونی سازی سے متعلق آگاہی اور چیک اینڈ بیلنس نہ ہونا ہے ، اس لیے ہم میدان میں اترے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید