• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیٹلائٹ ٹاؤن چورنگی کی تعمیر کا ٹینڈر‘ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کا فریقین کو نوٹس

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے ٹینڈر میںبے قاعدگیوں کی تحقیقات شروع کر دیں، ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے بی اینڈ آر کے بعد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی جانب سے سیٹلائٹ ٹاؤن چورنگی کی تعمیر کے ٹینڈر کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے اور فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے گئے ہیں اسی طرح سورج گنج بازار کی تعمیرکے ٹھیکے میں قواعد و ضوابط کو نظر انداز کر کے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر ٹھیکہ دینے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ تعمیراتی منصوبوں میں کروڑوں روپے کی خطیر رقم خوردبردکی گئی اور آئندہ چند روز میں گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ چند ٹھیکیداروں کو مسلسل نوازا اور ان کے ذریعے بھاری رقم بٹوری جا رہی ہے جبکہ دیگر ٹھیکیداروں کو شرائط پوری کرنے کے باوجود نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔
کوئٹہ سے مزید