• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی کمیٹی سے کامیاب مذاکرات کے بعد ورثا نے دھرنا ختم کردیا

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی کارروائی کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء اور حکومتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے پر دھرنا ختم کردیا، گزشتہ شب وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کی سربراہی میں وزیر اعلیٰ کے مشیر نسیم الرحمنٰ اورکمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات پر مشتمل حکومتی وفد نے حاجی قاسم خان خلجی، صمد اللہ،سعد اللہ توخی سے رکن اسمبلی اصغر ترین اور قبائلی رہنما قاسم خان خلجی کی ثالثی میں مذاکرات کئے، مذاکرات میں مطالبات تسلیم ہونے پر مظاہرین نے لاشوں کے ہمراہ جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔
کوئٹہ سے مزید