• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میونسپل کمیٹی کوہلو کا ریکارڈ لے جانے کیخلاف 14 اکتوبر کو اجلاس طلب کر لیا، اکبر ترین

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)میئر پشین سردار اکبر ترین نے کہا ہے کہاسسٹنٹ کمشنر آواران کےمیونسپل کمیٹی آواران کا ریکارڈ اپنے ہمراہ لے جانے اورڈپٹی کمشنر کوہلو کے اختیارات سے تجاوز کرکے میونسپل کمیٹی کوہلو کا بینک اکاؤنٹ بند کرنے کے خلاف 14اکتوبر کو اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر چیئرمین آواران عابد حسین‘ ڈپٹی چیئرمین حبیب الرحمن ‘چیئرمین میونسپل کمیٹی شاہرگ عطاء اللہ شاہ‘ چیئرمین میونسپل کمیٹی شیرانی محمد اللہ‘ ڈپٹی چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈیرہ بگٹی محمد طارق چیئرمین ہرنائی جلیل ترین سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔انہوںنے کہا کہ 25 ستمبر کو اسسٹنٹ کمشنر آواران بغیر اجازت و مطلع کئے اور چیئرمین میونسپل کمیٹی آوران و چیف افسر کو بائی پاس کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی کا ریکارڈ ضبط کرکے اپنے ساتھ لے گئے لیکن نہ تو اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف کارروائی ہوئی نہ ان کا تبادلہ کیا گیا ۔ انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان ، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری داخلہ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اسسٹنٹ کمشنر آوران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ چیئرمین کی منظوری کے بغیر نہ تو کسی چیف افسر کا تبادلہ ہوسکتا ہے نہ ہی کسی کو تعینات کیا جاسکتا ہے ، اپنے آئینی اختیارات میں مداخلت قبول نہیں کریں گے ضرورت پڑی تو اس سلسلے میں عدالت سے بھی رجوع کریں گے۔
کوئٹہ سے مزید