• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں کم عمر واٹرٹینکر چلانے والے ڈرائیورز پر پابندی عائد

کوئٹہ (خ ن)ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ میں واٹر ٹینکر چلانے والے کم عمر ڈرائیوروں پر پابندی عائد کردی ہے اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کوئٹہ محمد انور کاکڑ کی زیر صدارت واٹر ٹینکر یونین کااجلاس ہوا اجلاس میں کم عمر واٹر ٹینکرچلنے والے ڈرائیورز پر پورے کوئٹہ میں پابندی عائد کی گئی محمد انور کاکڑ نے کہا کہ کوئٹہ میں آئے روز واٹر ٹینکر کی وجہ سے حادثات رونماہورہے ہیں جو باعث تشویش ہے بعض افراد یونین سے این او سی حاصل کرکے بچوں کو ٹینکر چلانے کے لیےدے دیتے ہیں جو غیر قانونی اور غیرانسانی عمل ہےتمام اسسٹنٹ کمشنرز کم عمر ڈائیوروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ٹینکر بند کرکے مالک کی گرفتاری یقینی بنائیںاورجہاں سے یہ پانی لاتے ہیں اس جگہ کو بھی سیل کیاجائے۔
کوئٹہ سے مزید