• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری محمد عزیز کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، مقررین

کوئٹہ(پ ر)انجمن گوجراں آزاد کشمیر مقیم بلوچستان کوئٹہ کی جانب سےچوہدری محمد عزیز مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے انجمن گوجران آزاد کشمیر مقیم بلوچستان کوئٹہ کے صدر محمد جاوید گجر اور سینئر نائب صدر محمد رفیق گجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری محمد عزیز مرحوم اور شوکت کشمیر ی مرحوم سے ہمارا احترام کا رشتہ ہے کیونکہ انہوں نے گجر برادری کی خدمت کی ہے، مقررین نے کہا کہ چوہدری محمد عزیز مرحوم جیسے لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں انہوں نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے ایسے عظیم کام انجام دیئے جس پر آج بھی قوم کا سر فخر سے بلند ہے جس طرح انہوں نے اپنے عوام کی خدمات کی انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، تعزیتی ریفرنس میں مقامی روزنامہ کے چیف ایڈیٹر محمد شوکت کشمیری کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا گیا کہ شوکت کشمیری نے ہمیشہ اپنی گجر قوم اور غریب عوام کیلئے ہمیشہ جدوجہد کیا، تعزیتی ریفرنس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔
کوئٹہ سے مزید