• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلاس تھری ایمپلائز ایسوسی ایشن اسلامیہ کالج کی مطالبات کیلئے ہڑتال کی دھمکی

پشاور ( وقائع نگار )کلاس تھری ایمپلائز ایسوسی ایشن اسلامیہ کالج پشاور نے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے انتظامیہ کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے واضح کیا کہ مطالبات کی عدم منظور کی صورت میں ہڑتال شروع کرینگے اس بات کا فیصلہ ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی اجلاس میں کیا گیا جو صدر اسرار خان کی صدارت میں ہوااجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ ایک مہینہ گزرنے کے باوجود اسلامیہ کالج انتظامیہ نے اپنا وعدہ ایفا نہیں کیا اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ ملازمین کی پرموشن مقرہ تاریخ سے جاری کیے جائیں، جن ملازمین کے آرڈر بد نیتی کے بنا پر روکے گئے تھے فوری جاری کئے جائیں، 2015 سے جن ملازمین کی پرموشن التواء کا شکار ہے فوری طور پر سینٹ سے منظور کروائے جائیں اور سابقہ وائس چانسلر کے غیر قانونی آرڈرز بابت ترمیم میڈیکل بلز کو واپس لیا جائے بصورت دیگر ایک ہفتے میں مطالبات منظور نہ ہونے پر ہڑتال شروع کرینگے۔
پشاور سے مزید