پشاور (وقائع نگار)اسسٹنٹ کمشنر یونیورسٹی ٹاؤن پشاور اور میڈیکل ایمرجنسی ریزیلینس فاونڈیشن (MERF) کی جانب سے نشے سے پاک پشاور فیز تھری مہم کے لیے معاہدے پر دستخط ہوگئے،تمام سکولز،کالجز اوریونیورسٹیزمیں طلبہ کے ڈرگزٹیسٹ اور دیگر بیماریوں کے مفت ٹیسٹ کئے جائیں گے۔پشاور کے تعلیمی اداروں، کالجزاور یونیورسٹیوں کو نشے کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے انقلابی اقدام اٹھایا گیا جس میں ضلعی انتظامیہ پشاور اور نجی آرگنائزیشن میڈیکل ایمرجنسی ریزیلینس فاونڈیشن (MERF) کے مابین معاہدہ طے پاگیا۔اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنریونیورسٹی ٹاؤن پشاورہارون سلیم اورنجی آرگنائزیشن (MERF) کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر قاضی شہباز معین الدین اور کمشنر پشاور آفس کے نمائندے نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔جس پر نجی آرگنائزیشن (MERF) کی جانب سے نشے سے پاک پشاور مہم فیز تھری کے تحت ضلع پشاور کے تمام سکولز، کالجز، یونیورسٹیوں میں طلبا کے مفت ڈرگز ٹیسٹ کئے جائینگے۔ آرگنائزیشن کی جانب سے پشاور میں مہم کے تحت ڈاکٹروں اور پیتھالوجسٹ کی خصوصی ٹیم بھی فراہم کی جائیگی جس میں آرگنائزیشن کی جانب سے تحویل میں لئے جانیوالے نشئیوں کے سی بی سی، ہیپاٹائٹس، ڈرگز اور دیگر ضروری ٹیسٹ مفت کئے جائینگے۔اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ پشاور کی زیرنگرانی جاری نشے سے پاک پشاور کے فیز تھری کے تحت پشاور میں خصوصی آپریشن جاری ہے جس کو تمام تعلیمی اداروں تک وسعت دی جارہی ہے تاکہ ہمارے آئندہ مستقبل کے معماروں کو نشے جیسے لعنت سے محفوظ بنایا جاسکیں گا۔ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے محکمہ سوشل ویلفئیر، ایکسائز پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جو کہ مختلف اوقات میں نشے کے عادی آفراد کو پشاور کے مختلف مقامات سے اٹھاکر مختلف بحالی مراکز منتقل کر رہے ہیں جہاں پر ان افراد کو مکمل مفت سرکاری علاج معالجہ، خوراک اور رہائش فراہم کی جارہی ہے تاکہ وہ کار آمد شہری بن سکیں