پشاور ( وقائع نگار)مومند یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر عادل مومند، چیئرمین عمران مہمند، جنرل سیکرٹری عمران اللہ اور سیکرٹری اطلاعات سید بلال شاہ باچا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مومند یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن کو مزید فعال بنانے کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لارہے ہیں۔ تعلیم یافتہ اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار نوجوانوں کو تنظیم کا حصہ بنارہے ہیں غریبوں، یتیموں اور بیواؤں کے ساتھ تعاون، منشیات اور جانی دشمنیوں کا خاتمہ، تعلیم اور کھیلوں کی سرگرمیوں کا فروغ اور علاقائی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔عنقریب علاقائی مسائل کے حل اور دشمنیوں کے خاتمے کیلئے تپہ مومند کی سطح پر مومند قومی اصلاحی جرگہ تشکیل دینگے جس میں تپہ مومند کے تعلیم یافتہ، خاندانی اور سفید پوش لوگوں کو شامل کیا جائے گا جو تپہ مومند کے ہر علاقے سے باہمی دشمنیوں اور دوسرے اجتماعی مسائل کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے