پشاور ( وقائع نگار )آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین خیبر پختونخوا کے ترجمان گوہرعلی گوہر کے مطابق 9دسمبر کو صوبائ ایگزیکٹو باڈی کے متفقہ فیصلہ کی روشنی میں سرکل وائز احتجاج کے سلسلے میں آج بروز پیر 30دسمبر کو محنت کشوں کے قانونی ۔جائز مطالبات کے حق میں اور ڈسکوز کی نجکاری کے خلاف مردان سرکل پسکو میں صوبائی ومرکزی قائدین محنت کشوں کے احتجاجی اجتماع سے خطاب فرمائیں گے۔جبکہ 31دسمبر بروز منگل صوابی سرکل میں پسکو محنت کش اپنی بھر پورقوت کا مظاہرہ کرینگے۔واضح رہےکہ صوبائی قائدین گاہ بگاہ حکومت اور انتظامیہ کو جمہوری طریقے سے پرامن احتجاج کے ذریعے آگاہ کررہے ہیں۔ابھی بھی وقت ہے کہ حکومت محنت کشوں کے جائز مطالبات کو تسلیم کرکے یونین کو سخت سے سخت راست اقدام اٹھانے پر مجبور نہ کیا جائے۔۔صوبائ سیکرٹری نورالامین حیدرزئ مرکزی چیئرمین گوہرتاج۔صوبائ وائس چیئرمین یاسر کامران۔صوبائ ڈپٹی چیئرمین شیخ شفیع اللہ۔صوبائی جائنٹ سکرٹری طارق خان اور دیگر کی قیادت میں پسکو ہیڈکوارٹرز (واپڈاہاؤس)شامی روڈ پشاور میں دھرنا دینگے۔