کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر و صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 44 سے امیدوار حاجی عطاء محمد بنگلزئی نے کہا ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میںبھاری اکثریت سے کامیاب ہواتھا تاہم میرے حلقہ کے عوام کا مینڈیٹ چھینا گیا ،آج عدالت نے حق اور سچ پر مبنی فیصلہ دیا ہے ۔یہ بات انہوں نے پی بی 44 انتخابی نتائج کے خلاف دائر انتخابی عزرداری کی سماعت کے بعد بلوچستان ہائی کورٹ کے احاطے میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر نیشنل پارٹی کے رہنماء رکن بلوچستان اسمبلی خیر جان بلوچ ، نادر چھلگری ایڈووکیٹ ، شبیر شیرانی ایڈووکیٹ ، خلیل خٹک ایڈووکیٹ ، بلال محسن ایڈووکیٹ ، چینگیز حئی ایڈووکیٹ سمیت نیشنل پارٹی کے کارکنوں اور حامیوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ انہوں نے پارٹی کی لیگل ٹیم ، حلقہ کے ووٹرز اور حماتیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان سب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابی نتائج کی تبدیلی کے خلاف آر او آفس کے سامنے 17 دن تک احتجاج کیا ۔ انہوں نے عدالت عالیہ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے حق اور سچ پر مبنی فیصلہ دیا ہے ۔