کراچی ( اسٹاف رپورٹر)برطانوی ہائی کمیشن نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے ایک کروڑ پاونڈز کی منظوری دےدی ہے۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانیہ سیلاب کے نقصانات کے ازالے کیلئے ہمیشہ سے معاون رہا ہے۔ رواں برس مون سون سیزن کے دوران شدید بارشوں سے 350افراد جاں بحق اور 650سے زائد زخمی ہوئے۔