• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور یوتھ فیسٹول کا دوسرا روز، تعلیمی اداروں میں آگاہی ریلی

لاہور(خبرنگار)لاہور یوتھ فیسٹیول کے لوگو ٹور کا دوسرا روزفیسٹیول کے لوگو ٹور کے دوسرے روز جی سی یونیورسٹی، لاہور کالج فار وویمن، کنیئرڈ کالج اور ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا دورہ کیا گیا جہاں طلبہ و طالبات نے لاہور یوتھ فیسٹیول کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ یونیورسٹی کیمپسز میں فیسٹیول کے لوگو فلوٹ کی آمد پر طلبہ نے روایتی جوش و خروش سے استقبال کیا۔ اس موقع پر مذکورہ تعلیمی اداروں میں آگاہی ریلی بھی نکالی گئی جبکہ طلبہ و طالبات نے لوگو کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔ 7 نومبر سے 9 نومبر تک منعقد ہونے والا یہ لاہور یوتھ فیسٹیول مختلف ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر مشتمل ہوگا ۔ فیسٹیول کا فلوٹ آج کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی، کوئین میری کالج اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا ٹور کرے گا۔
لاہور سے مزید