ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ’’آرائشی پودوں کا مٹی سے بھاری دھاتوں کی آلودگی کے خاتمے میں کردار‘‘کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا ،جس کا مقصد مٹی میں بھاری دھاتوں کی آلودگی کو کم کرنے کے لیے آرائشی پودوں کی صلاحیت کو اجاگر کرنا تھا،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے تمام شرکاکو خوش آمدید کہا جبکہ ماہرین نےآرائشی پودوں کی معاشی اہمیت کو اجاگر کیا،اس موقع پر ڈاکٹر حافظ نذر فرید،ڈاکٹر سمیع اللہ سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات موجود تھے۔