ملتان (سٹاف رپورٹر) ٹیچرز یونیز ایسو سی ایشن کا ہنگامی اجلاس گورنمنٹ بوائز سکول نیل کوٹ ملتان میں منعقد ہوا،اجلاس کی میزبانی کے فرائض بلال ملنہانس صدر پنجاب ٹیچرز یونین ( کاشف چوہدری گروپ ) نے ادا کیے،اس موقع پر ہیڈ ماسٹر ایسو سی ایشن ضلعی صدر ریاض آصف ، راؤ طارق مصطفی کنوینئر جی ٹی اے ضلع ملتان ،سینئر سٹاف ایسو سی ایشن کے صدر راؤقمر اقبال ، پنجاب ٹیچرز یونین ( عباسی گروپ ضلعی صدر ) حافظ محمد سلیم ، پنجاب ٹیچر ز یونین( کاظمی گروپ ضلعی صدر )رانا محمد اسلم ساغر، ایس ای ایس ایسو سی ایشن کے ضلعی صدر راؤ ذوالفقار علی سمیت دیگر شریک تھے ،اجلاس میں طے پایا کہ اگر حکومت نے اساتذہ کے مطالبات پورے نہ کیے تو پنجاب کی سطح پر تدریسی بائیکاٹ کے ساتھ ساتھ ڈینگی مہم کا عمل بھی روک دیا جائے گا اور اگلے مرحلے میں سکولوں کی تالہ بندی کی جائے گی۔