ملتان ( اسٹاف رپورٹر) دعوت اسلامی فیضان مدینہ میں ربیع الثانی ( گیارہویں شریف) کے سلسلے میں مدنی مذاکرے سے علامہ محمد الیاس قادری نے بذریعہ ویڈیو لنک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے آقا ﷺ سلام میں ہمیشہ پہل فرماتے، لہٰذا سلام کو عام کریں،دعا سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دعا مانگنے میں کوتاہی نہ کی جائے،دعا کی برکت سے آنے والی مشکلیں ٹل جاتی ہیں۔