ملتان (سٹاف رپورٹر) انرویل انٹر نیشنل ڈسٹرکٹ 344کی تقریب انسٹالیشن ہوئی ، نومنتخب چیئر مین ناصرہ عتیق نے صدور سیکرٹریز کو کالر پہنائے، ناصرہ عتیق نے کہا کہ انر ویل ڈسٹرکٹ 344سماجی فلاحی منصوبوں پر کام کررہا ہے واٹر فلٹریشن پلانٹ تنصیب کرایا گیا جبکہ خصوصی بچوں کے لیے سکول کا قیام بھی کیا جا رہا ہے۔ ڈسٹرکٹ سیکرٹری،شاہدہ طاہر، غوثیہ نوید،یاسمین مشتاق، سعدیہ فتیانہ ڈسٹرکٹ ٹیم نومنتخب کلبز صدور سیکرٹریز سمیت سیالکوٹ، جھنگ، ساہیوال، لاہور، نارووال، ڈسکہ، فیصل آباد،شیخوپورہ سے ممبران نے شرکت کی۔