ملتان (سٹاف رپورٹر) سوئی گیس کے 8 میٹر منقطع اور چھ ایکسٹینشن اتروا دیں، تفصیلات کے مطابق دو صارفین جو کہ نان بلنگ پر تھے اور ان کے میٹر سائیٹ پر لگے ہوئے تھے، انکے میٹر منقطع کر دیئے گئے، چھ صارفین جن کے میٹر سروس سے دور لگے ہوئے تھے اور اسکی وجہ سے محکمہ کو لیکج کی مد میں نقصان ہو رہا تھا اس لئے انکے میٹر منقطع کر دیئے گئے، تمام منقطع شدہ میٹروں کی مزید محکمانہ کاروائی کی سفارش کردی گئی، علاوہ ازیں اوگرا پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک سے زائد گھروں کو گیس دی ہوئی تھی انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔