ملتان( سٹاف رپورٹر ) تھانہ ممتاز آباد کے علاقے مسلح ملزمان نے شہری سے ہزاروں کی رقم چھین لی اور مزاحمت کرنے پر پسٹل کا بٹ مارکر زخمی کردیا ، زخمی نشتر ہسپتال منتقل، این آر ایف سی کے سپروائزر عامر شہزاد نے پولیس کو اطلاع دی کہ اپنے ملازم عبدالروف کے ہمراہ رکشہ میں سوار ہوکر وہاڑی روڑ جارہے تھے کہ راستے میں دو مسلح ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر 73ہزار سے زائد رقم چھین لی شور شرابہ کرنے پر عبدالروف کو پسٹل کا بٹ مارکر لہولہان کردیا ۔