ملتان(سٹاف رپورٹر) گلگشت برانڈ روڈپر چور دکان کی چھت پھاڑ کر 8لاکھ روپے سے زائد کی نقدی و دیگر سامان لے گئے ، جس پر تاجروں نے شدید احتجاج کیا اور بطور احتجاج روڈ بلا ک کردیا ،تاجروں نے ملتان پولیس اور انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی اور تاجروں کو تحفظ دینے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ۔