کراچی( اسٹاف رپورٹر )گلبرگ کے علاقے قبائل کالونی میں 3 سالہ آمنہ کے قاتل کی گرفتاری پولیس نے ظاہر کر دی گئی،گلبرگ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کیا ،ایس ایس سینٹرل ذیشان صدیقی نے جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بچی کے قتل میں ملوث ملزمکی شناخت نصیر ولد صلاح الدین کے نام سے ہوئی،ملزم نے بچی کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ بچی کھیلتے ہوئے اس کے رکشا میں آکر بیٹھ گئی جسے وہ اپنے گھر لے گیا اور ذیادتی کی کوشش کی مگر بچی کے شور مچانے پر کپڑے سے اسکا گلہ گھونٹ کر قتل کر دیا اور لاش بوری میں بند کرکے پھینک کر فرار ہوگیا تھا،انہوں نے بتایا کہ لیڈی ڈاکٹر نے بچی کے ساتھ زیادتی کا شبہ ظاہر کیا ہے ، حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے،اگر زیادتی کی تصدیق ہوئی تو مقدمہ میں مزید دفعات شامل کریں گے،ملزم بچی کا پڑوسی ہے اور اکیلا رہتا ہے،واقعہ کے بعد ملزم گھر سے غائب بھی تھا،ہمیں اس کی کچھ سی سی ٹی وی فوٹیجز ملیں،پولیس نے ملزم کی تلاش میں متعدد چھاپے مارے مگر ملزم جگہ تبدیل کرتا رہا ،بچی کے والد عمرے پر گئے ہوئے ہیں ،یہ کیس حساس ہونے کے ساتھ ہمارے لئے بھی بہت اہمیت کا حامل تھا ۔