کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ پاکستان بازار پولیس نے مبینہ طور پر گھروں میں چوری کی وارداتیں کرنے والے ملزم محمد نعمان کو گرفتار کرکے چوری کیئے گئے لاکھوں روپے کے طلائی زیوارات برآمد کرلئے،پولیس کے مطابق ملزم نے گزشتہ روز گلشن ضیاء میں واقع نوید احمد انصاری کے گھر میں چوری کی واردات کی تھی ،مقدمہ متاثرہ شہری کی مدعیت میں درج ہے۔