• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت، مختلف الزامات میں ملوث 9 ملزمان گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)تھانہ سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے دورانِ گشت اسکیم 33میں کارروائی کرکے ملزم نبی بخش کو گرفتار کرکے غیر قانونی پستول اور نقدی برآمد کرلی ،تھانہ زمان ٹاؤن پولیس نے ملزم عبدالحمید کوگرفتار کرکے ایک پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ،پی آئی بی پولیس نے یونیورسٹی روڈ کے قریب کارروائی کر کے منشیات فروش ملزم سید آفاق شاہ کو گرفتار کرکے آدھا کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی ،گڈاپ سٹی پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان عبدالستار اورمجاہد کو گرفتار کرکے 2 30 بور پستول، گولیاں برآمد کرلیں ،ملیر کینٹ پولیس نے غیر قانونی ایل پی جی گیس فروخت کرنے والے ملزم راصف محمود کو گرفتار کرکےدو گیس سلنڈر برآمد کر لئے،تھانہ پی آئی بی پولیس نے یونیورسٹی روڈ کے قریب کارروائی کر کے منشیات فروش سید آفاق شاہ کو گرفتار کرکے آدھا کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور رقم برآمد کرلی ۔پولیس نے گلبہار نمبر 1 سے عمید علی عرف ددو کو گرفتار کرکے 1235 گرام چرس و نقدی برآمد کرلی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید