• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک پولیس کی لاپرواہی کے سبب شہر میں ٹریفک کی صورتحال بدترین ہوگئی، شہزاد قریشی

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کی لاپرواہی کے سبب شہر میں ٹریفک کی صورتحال بدترین ہوگئی ہے، پولیس اہلکار ڈیوٹیاں دینے کی بجائے مبینہ اپنی جیبیں گرم کرنے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں جس کے سبب ٹریفک جام اور حادثات معمول بن گئے ہیں ، کراچی کے شہریوں نے سال 2024کے دوران 85کروڑ روپے صرف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ہونے والے جرمانوں کی مد میں ادا کئے ہیں، مگر صورتحال پہلے سے بھی زیادہ بد ترین نظر آرہی ہے، اعلیٰ حکام کو فوری نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو دی جانے والی ذہنی اذیت سے چھٹکارہ دلانا چاہئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید