کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ 48گھنٹوں میں شہر کے حالات بہتر بنائے ، اگر ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچادیا جاتا تو شاید پورے خطے میں جو بڑھ کر پارہ چنار،کرم ودیگر علاقوں میں پھیل چکا ہے اسکی نوبت نہ آتی ،ملک میں دہشتگردی کے خاتمے اور پائیدار امن کیلئے حکومت سندھ اور وفاقی حکومت کو سختی سے اس کا نوٹس لینا چاہیے،پاکستان سنی تحریک ملک سے انتہاپسندی ودہشتگردی کے خاتمے کیلئے مثبت کردار ادا کرتی رہے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔