• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرین سے کٹ کر، گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) قائد آباد مرغی خانہ کے قریب ٹرین کی زد میں آکر 12 سالہ یاسین ولد عارف جاں بحق ہوگیا ، متوفی مرغی خانہ اسٹاپ کے قریب کا رہائشی تھا ، ملیر کالا بورڈ میں ٹرین کی زد میں آکر 58سالہ محمد حنیف ولد عمر بلوچ جاں بحق ہوگیا ، علاوہ ازیں کورنگی بلال کالونی چورنگی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص 30سالہ محمد صدام ولد فخرالدین جاں بحق ہوگیا،متوفی مہران ٹاؤن کا رہائشی تھا ، دریں اثنا صدر کے علاقے میں گھر سے65 سالہ جمیلہ زوجہ محمود حسین کی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کاکہنا ہےکہ خاتون کی موت بظاہر طبعی معلوم ہوتی ہے ،عزیز بھٹی کے علاقے نیپا اتوار بازار کے قریب رکشا سے 50 سالہ کاشف ولد حفیظ الدین کی لاش ملی . پولیس کے مطابق بظاہر اس کے جسم پر تشدد کے کوئی نشان نہیں ہیں طبعی موت معلوم ہوتی ہے، نارتھ کراچی دو منٹ چورنگی عائشہ اپارٹمنٹ کے قریب فٹ پاتھ سے نامعلوم 65 سالہ شخص کی لاش ملی، بہادر آباد کے علاقے رینجرز ہیڈ کوارٹر کے قریب سے 50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ، پولیس نے نامعلوم لاشوں کو سرد خانے منتقل کرادیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید