• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارا چنار سے اظہار یکجہتی، ایم ڈبلیو ایم کے تحت دھرنا چھٹے روز بھی جاری رہا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین کا احتجاجی دھرنا چھٹے روز بھی جاری رہا ،نمائش چورنگی دھرنے سے اظہار یکجہتی کیلئے ملی یکجہتی کونسل کے وفد سمیت مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی ، اس موقع پر شہدائے پاراچنار کیلئے فاتحہ خوانی،دعائیہ اجتماع،مجالس عزاء کا انعقاد کیا گیا،دھرنے سے خطاب میں علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ احتجاج ہمارا قانونی و آئینی حق ہے اس سے ہمیں کوئی روک نہیں سکتا، گزشتہ چھ روز سے ملک گیر دھرنے جاری ہیں،ظالم کی مخالفت اور مظلوم کی حمایت میں کسی تفریق کا شکار نہیں ،ہمیشہ ہر سانحہ پر دنیا بھر میں مظلوموں کی حمایت کرتے ہیں ہمارے احتجاج میں مختلف رنگ و نسل مذہب و مسلک کے لوگ اظہار یکجہتی کیلئے ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہمارا احتجاج سیاسی نہیں ظلم کے خلاف ہے میدان چھوڑ کر بھاگنے والوں میں سے نہیں ہیں، حکومت اور ایجنسیاں بتائیں کہ دھرنے والوں کی وجہ سے سرکاری وغیر سرکاری عوامی املاک سمیت سڑکوں پر موجود کسی درخت کے پتے کو بھی نقصان پہنچا ہے، کسی ایمبولنس،مریض یا کسی بھی شہری کی سواری راستے میں نہیں روکی،ہمارے دھرنے الحمد اللہ پر امن ہیں حکومتی اورنہ نظر آنے والی قوتوں کے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں، ،جب تک پاراچنار کے عوام کے مطالبات و دھرنے ختم نہیں ہوتے ہمارا نمائش چورنگی پرمرکزی احتجاج جاری ہے،دھرنے سے ملی یکجہتی کونسل کے رہنما ڈاکٹر ممتاز منہاج نے کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ملی یکجہتی کونسل پاراچنار دہشتگردی اور راستوں کی بندش کی مذمت کرتی ہے، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کرم ایجنسی پاراچنار کے عوام کو انصاف دلوایا جائے، دھرنے میں علامہ مختار امامی،علامہ مبشر حسن،مرکزی تنظیم عزاداری کے سربراہ ایس ایم نقی،عباس حیدر سمیت دیگر نے شرکت کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید