کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی تھانہ کی حدود سیکٹر 11Lمیںواقع گھرمیں گولی لگنے سے18سالہ آشینا دختر عمران شدید زخمی ہوگئی جو اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی ،پولیس نے والد کا پسٹل اور دیگر شواہد قبضہ میں لے لئے ہیں لڑکی کو گولی سینے پر قریب سے لگی ہے ،واقعہ کو ابتدائی طور پر ہوائی فائرنگ سے جاں بحق ہونے کا رنگ دیا جارہا تھا۔