کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلشن اقبال جیلانی درگارہ کے قریب جھاڑیوں سے ایک باریش افغانی نثراد کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی،جس کے چہرے اور ماتھے پر کندآلہ کے وار نمایا ں تھے۔پولیس نے موقع معائنہ کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کی،پولیس کے مطابق لاش کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوسکی،تلاش ڈایوائس کی مدد سے شناخت کا عمل جاری ہے ، عمر 40 سے 42 سال کے قریب ہے۔