• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، علامہ شبیر میثمی کا مظاہرے سے خطاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائدملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ضلع کرم پارا چنار کے سلسلے میں کراچی بھر میں تمام جامع مساجد کے باہر شیعہ علماء کونسل کی جانب سے احتجاجی مظاہرے منعقد کئے گئے جبکہ مر کزی مظاہرہ امام بارگاہ بقیتہ اللہ ڈیفنس میں منعقد ہوا جس سے خطاب کر تے ہوئے علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا تھا اگر فوری طور پر ضلع کرم کے ملک کے دیگر حصوں سے منقطع راستے نہ کھولے گئے اور راہداری پر عوام کے تحفظ کو یقینی نہ بنایا گیا تو آئندہ مراحل میں ملک بھر میں احتجاج کو مستقل کیا جا سکتا ہے حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے شیعہ علماء کونسل پاکستان کایہ اجتماع پارا چنار میں جاری دھرنے اور ان کے مطالبات کی حمایت کرتاہے،ضلع کرم میں مستقل پائیدار امن بحال اورشہریوں کیلئے ادویہ اور دیگر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کئے جائیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید