کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ادارہ صحت برائے اطفال میں نومولود کے انتقال کے بعد تیمارداروں کی جانب سے طبی عملے پر تشدد کیا گیا، اسپتال ذرائع کے مطابق بچے کی حالت تشویشناک تھی اور اسے رات گئے نجی اسپتال سے منتقل کیا گیا تھا ، عملے نے اسپتال کے باہر مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ انہیں مناسب سیکیورٹی فراہم کی جائے، مظاہرین نے اعلان کیا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ کل سے او پی ڈی کا بائیکاٹ کریں گے۔