کراچی( اسٹاف رپورٹر ) سندھی مسلم سوسائٹی میں واقع ریسٹورنٹ میں جمعرات کی دوپہر آگ بھڑک اٹھی،اطلاع ملنے پر کے ایم سی اور ریسکیو 1122 کے فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچے اور تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو لیا ، ہوٹل کے سامان ودیگر املاک کو نقصان پہنچا، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ ریسٹورنٹ کی پہلی منزل پر لگی جس نے جزوی طور پر دیگر منزلوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔دریں اثنا ڈپٹی میئر نے ذاتی طور پر ریسٹورنٹ میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے عمل کی نگرانی کی اور افسران کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے۔