کوئٹہ(خ ن) مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمن خان ملاخیل نے کہا ہےکہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نبرد آزما ہونے کیلئے وسیع المدتی منصوبہ بندی کی اشد ضرورت ہے اس حوالےسے وفاقی و صوبائی حکومتیں مختلف سیکٹر ز میں منصوبہ بندی کر رہی ہیں جس کے بہتر اثرات مرتب ہونگے انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچنے کیلئے اشتراکی تعاون پر مبنی اقدامات کو فروغ دینا ہوگا بلوچستان کے تعلیمی نصاب میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق مضمون شامل کئے جارہے ہیں تاکہ ہمارے طالبعلموں کو موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے بہتر معلومات میسر ہو سکیں۔