• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے بس پاکستان ٹیم ہوم گراؤنڈ پر دو برس میں کوئی ٹیسٹ نہ جیت سکی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بے بس پاکستان کرکٹ ٹیم پچھلے دو برسوں میں ہوم گراؤنڈ پر کوئی ٹیسٹ نہیں جیت سکی۔ 10میچز کھیلے، 6 میں شکست اور 4 ڈرا ہوگئے۔ تین میچز آسٹریلیا، دو بنگلہ دیش اور ایک انگلینڈ سے ہارا ہے۔ جنوبی افریقا کا 2 سالوں میں ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ جیتنے کا تناسب 87.5فیصد ہے۔ اس فہرست میں بھارت دوسرے ، آسٹریلیا تیسرے، انگلینڈ چوتھے، سری لنکا پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے، ویسٹ انڈیز ساتویں، بنگلادیش آٹھویں اور پاکستان نویں نمبر یعنی سب سے بدترین پوزیشن پر ہے۔

اسپورٹس سے مزید