جدہ (شاہدنعیم)پاکستان انویسٹرز فورم کا اجلاس سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں صدارتی الیکشن کے حوالے سے چوہدری شفقت محمود بلامقابلہ صدر اور سردار وقاص عنایت اللہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے،بقیہ مشاورتی اور ممبران کا اعلان بعد میں کیا جائیگا، چوہدری شفقت نے اجلاس میں شریک تمام انویسٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام انویسٹروں کے حقوق اور سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان افرادی قوت میں اضافے، انوسٹرز کے مثبت کام کو آگے بڑھانے میں ہر ممکن تعاون کرونگا۔