• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کروڑوں کا فراڈ، معروف صنعتکار کا بیٹا‘ بیوی اور سندھ بلڈنگ کا ڈپٹی ڈائریکٹر گرفتار

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) اینٹی کرپشن سرکل حیدرآباد نے شہریوں سے کروڑوں روپے مالیت کے فراڈ‘ دھوکہ دہی‘ بلڈنگ کنٹرول کی مدد سے صنعتی مقاصد کیلئے مختص اراضی کو کمرشل میں تبدیل کرنے ‘ لے آؤٹ پلان کی قوانین کے برخلاف منظوری کے الزامات میں کارروائیوں کے دوران معروف صنعت کار سیٹھ اسداللہ برکت کے بیٹے آمر اللہ اسد اور بیوی شائستہ اسد کے علاوہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر افضل شیخ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرجمیل چانڈیو کو گرفتار کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ چیف سیکریٹری سندھ کی سربراہی میں قائم اینٹی کرپشن کمیٹی نمبرایک نے رہائشی وتجارتی منصوبے کی غیر قانونی منظوری‘ تجارتی مقاصد کے لئے استعمال کرنے‘ شہریوں سے بکنگ کے نام پر کروڑوں روپے کی وصولی کے بعد دھوکہ دہی‘ نقشے کے برعکس تبدیلیاں کرنے کے الزام میں تحقیقات اورکاروائی کی اجازت دی تھی۔ جس گذشتہ روز اینٹی کرپشن سرکل حیدرآباد کی ٹیم نے ایک کاروائی کے دوران معروف صنعتکار سیٹھ گوہر اللہ کے بھائی سیٹھ اسداللہ برکت کی اہلیہ شائستہ اسدا ور ان کے بیٹے آمراللہ اسدکو گرفتار کیا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید