• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب یونیورسٹی کے ہوسٹلوں میں لاکھوں کی بجلی چوری کا انکشاف

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)پنجاب یونیورسٹی گرلز و بوائز ہاسٹلز میں ماہانہ لاکھوں کی بجلی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔پنجاب یونیورسٹی کے بوائز اور گرلز ہاسٹلز میں بجلی چوری کے انکشاف پر یونیورسٹی انتظامیہ نے سخت اقدام کرنے کا فیصلہ کیا ہے، متعدد ہاسٹلز میں غیر قانونی طور پر ایئر کنڈیشنرز نصب ہیں، جس کے باعث طلباء و طالبات 10 گھنٹے تک بغیر بل ادا کیے مفت اے سی چلا رہے ہیں۔بجلی چوری کی مد میں یونیورسٹی انتظامیہ کو ماہانہ لاکھوں کا نقصان ہو رہا ہے، جس پر وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے ہاسٹلوں میں غیر قانونی اے سی فوری طور پر اتارنے کا حکم دیا ہے اور بجلی چوری روکنے کے لیے سرکٹ بریکر لگانے کی ہدایت کی ہے۔پنجاب یونیورسٹی میں ہاسٹل رہائش کا ماہانہ کرایہ فی طالب علم 2 ہزار روپے ہے، انتظامیہ نے ہاسٹل رومز میں غیر قانونی اے سی اتارنے کا عمل شروع کر دیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو اور پولیس کو بھی ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ بھی سرپرائز وزٹ کرکے بجی چوروں کی نشاندہی کریں۔
لاہور سے مزید