اشک آباد(اے پی پی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ترکمانستان کے دورے کے موقع پر جمعہ کو یہاں بین الاقوامی فورم کے موقع پر غیر رسمی ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں صدور نے پاکستان اور روس کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیاجبکہ ایک دوسرے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ کیا۔