• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس سی او کانفرنس، آج سے ریڈ زون میں عام لوگوں کا داخلہ ممنوع

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد) شنگھائی تعاون تنظیم کی 23ویں سربراہان حکومت اسمٹ کے اسلام آباد میں انعقاد کیلئے آج سے وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں عام لوگوں کا داخلہ ممنوعہ قرار دیا گیا ہے۔

کنونشن سنٹر، پارلیمنٹ ہاؤس سمیت تمام حساس سرکاری عمارتوں کو آرمی، رینجرز، ایف سی سکیورٹی میں دیدیا گیا ، اسمٹ کیلئے جناح کنونشن سنٹر پوری شاہراہ دستور پر واقعہ ڈپلومیٹک انکلیو، وزارت خارجہ، سپریم کورٹ، ہائیکورٹ، پارلیمنٹ ہاؤس، پاک سیکرٹریٹ، ایف بی آر، نادرا، الیکشن کمیشن آف پاکستان، و فاقی محتسب، پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز، پی ٹی وی سنٹر، آغا خان روڈ پر واقع فائیو سٹار ہوٹل، خیابان سہر وردی کے فائیو سٹار ہوٹل، کوہسار سیکرٹریٹ، پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن ہیڈکوارٹر اور دوسری تمام حساس عمارات کو پاکستان آرمی، رینجرز، ایف سی کی تہہ در تہہ PIERS سول وعسکری انٹیلی جنس اداروں کی سکیورٹی میں دیدیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید