• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرآن کو پڑھنے، سننے، سمجھنے اورعمل کرنے سے بڑا کوئی کام نہیں ،ڈاکٹرمحمدعلی

لاہور(خبرنگار)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ قرآن کو پڑھنے، سننے، سمجھنے، عمل کرنے اور پھیلانے سے بڑا کوئی کام نہیں ہوتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی مرکز قرآن و سنہ کے زیراہتمام تقریب تقسیم ترجمہ قرآن پاک سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر خالد محمود، پروفیسر ڈاکٹر محمد حماد لکھوی، پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب، ڈاکٹر حارث مبین اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔
لاہور سے مزید