• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھان کی باقیات جلانے پرزیروٹالرنس،صوبائی وزیرزراعت

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر زراعت و لائیو اسٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے سموگ کنٹرول سے متعلق ا اجلاس کی صدارت کی ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت تمام وسائل و ذرائع بروئے کار لا رہی ہے۔ اس ضمن میں کاشتکاروں کو 5 ارب روپے کی لاگت سے60 فیصد سبسڈی پر 1 ہزارسپر سیڈرز فراہم کئے جا رہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ دھان کی باقیات کو آگ لگانے کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ امسال دھان کی فصل گزشتہ سال کی نسبت 9.33 فیصد زائد رقبہ پر کاشت ہوئی ہے ۔ اس موقع پر سیکرٹری ماحولیات جہانگیر انور نے کہا کہ محکمہ ماحولیات ہر قدم پر محکمہ زراعت کے ساتھ ہے اور دھان کے مڈھوں کو آگ لگانے والے عناصر کی امسال فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔
لاہور سے مزید