• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوؤں نے مختلف وارداتوں میں لاکھوں روپے اور موبائل فونز چھین لئے

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) نولکھا میں ڈاکوؤں نے شہزاد اکبر کے گھر سے 2لاکھ 85ہزار اور موبائل فون ،جنوبی چھاونی میں سلیم اللہ کی فیملی سے 2لاکھ 60 ہزار اور موبائل فون ماڈل ٹاون میں شاہ زیب سے 2لاکھ 45ہزار اور موبائل فون،برکی میں فاروق سے 2 لاکھ 20 ہزار اور موبائل فون،شفیق آباد میں اعظم ملک کے گھرسے 2لاکھ 10ہزار اور موبائل فون ،قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں گلزاراحمدکے گھر سے 1لاکھ 50 ہزار اور موبائل فون،مصطفی آباد میں جعفر اقبال سے ایک لاکھ 40ہزار موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔مصری شاہ اور شادمان سے گاڑیاں جبکہ ٹاون شپ ملت پارک اور ڈیفنس اے سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے ،میکلورڈ روڈپرآٹو شاپ سے چورنے خریداری کے بہانے 4لاکھ چرالئے، دکاندار اور گاہکوں کو چکمہ دیکر چوری کرنے کی کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آگئی۔ لٹن روڈ کے علاقہ میں ہونے والی 85 لاکھ روپے چھیننے کی واردات کا ڈراپ سین، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ملزم شفیق کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم سے 85 لاکھ رقم برآمد کرلی اور اسے مدعی کے سپرد کردیا ۔
لاہور سے مزید