• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے مساجد اوربے گھروں پر بھی بمباری کی ، ڈی جی خانہ فرہنگ

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کے زیر شہدائے راہ اقدس کی یاد میں ادبی شعری نشست ہوئی۔ادبی نشست میں شعراء پروفیسر علی مزمل، ڈاکٹر شاہین زیدی،فریدہ خانم ،ڈاکٹر نوشین خالد،طاہر ناصر علی ،قیصر عباس،ڈاکٹر جاوید خان،مغیر احمد،ثقلین جعفریہ،شہباز نقوی،اسلم شاہد،مدثر اعظمی،فریدہ خانم اور نوید انور نے اپنے کلام کے ذریعے شہدائے راہ اقدس کو خراج عقیدت پیش کیا ڈی جی خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران ڈاکٹر اصغر مسعودی نے کہا کہ صہیو نیت دشمن جو نہ تو کسی عہد و پیمان کا پابند ہے۔ڈاکٹر اصغر مسعودی کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے بے گھر لوگوں، سکولوں، مساجد، ہسپتالوں اور خیموں کو نشانہ بنایا ۔ نسل کشی اور قبضہ کرنے والوں کے ظلم کے بارے میں لکھنا چاہیے، ان لوگوں کی مظلومیت کو بیان کرنا چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاعر آگاہی پھیلانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ہمیں خاموشی کو توڑکر غزہ، لبنان، اور یمن کے بارے میں بات کرنی چاہیے ۔
لاہور سے مزید