• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3ٹرینوں کے سٹاپ مستقل ،3کےختم،2کادوارنیہ زیادہ

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان ریلو یز نے15اکتوبرسے نافذہونیوالے نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق 3 ٹرینوں کے عارضی سٹاپ مستقل کردئیے ہیں ، ان میں پاکستان ٹرین کا چک جھمرہ،غوری ٹرین کا فاروق آباد اور مہران کا جھمپیر ریلوے اسٹیشن شامل ہیں۔ جبکہ بہاؤالدین زکریا کا فیروزہ اور عوام کا جنگ شاہی اور جھمپیر ریلوے سٹیشنز پر سٹاپ ختم کر دئیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ خیبر میل کے نوشہرہ،جہانگیرہ اورملتان ریلوے سٹیشن اور رحمان بابا کے اٹک سٹی ریلوے اسٹیشن پر دیئے گئے سٹاپ دورانیہ بڑھا دئیے گئے ہیں جبکہ سر سید کو نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق بحال کر دیا گیا ہے موہنجو داڑوپسنجر کے روٹ میں کراچی سٹی تک توسیع کر دی گئی ہے۔
لاہور سے مزید