• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی کوبھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے ،آئی جی

لاہور (کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنےسنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی ، انہوں نے پولیس ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں سنیں، فوری احکامات جاری کئے ۔مزید برآں انہوں نے صوبے کے لا اینڈ آرڈر اور سکیورٹی کی مجموعی صورتحال سے متعلق اجلاس کی صدات کی ، انہوں نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال، املاک کا تحفظ، قانون کی پاسداری ہر صورت یقینی بنائیں گے، کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں، آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے ، ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہاکہ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق، تاہم توڑ پھوڑ، تشدد اور فساد کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔
لاہور سے مزید