• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین ٹاؤن 2:گروپوں میں فائرنگ ،نوجوان ہلاک،3زخمی

لاہور،کاہنہ(کر ائم رپو رٹرسے،نامہ نگار) گرین ٹاؤن میں 2گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 20 سالہ نوجوان علی رضا ہلاک ہوگیا، 3افراد وسیم، سلمان،بلال اور عثمان زخمی ہوگئے۔ معمولی تلخ کلامی پرجھگڑاہوا۔ کاہنہ کے علاقے کاچھا سٹاپ کے قریب کھیت سے تشدد زدہ لاش ملی ، نامعلوم شخص کو تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے اس کے سر ،چہرے اور جسم پر تشدد کے نشانات ہیں،اسکی شناخت فیصل کے نام سے ہوئی ،پولیس کے مطابق نشہ کاعادی تھا، نامعلوم ملزمان نے 30سالہ نامعلوم خاتون کوزہریلی چیزکھلاکر قتل کرکے لاش تھانہ کاہنہ سے چند گزکے فاصلے پرپھینک دی ۔
لاہور سے مزید