ملتان ( سٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے زیراہتمام آپریشن طوفان الاقصی ٰکے ایک سال مکمل ہونے اور سید حسن نصراللہ کی شہادت کے موقع پر ملتان پریس کلب میں ʼʼلبیک یافلسطین سیمینارʼʼ منعقد ہوا۔ سیمینار کی صدارت وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کی۔ جبکہ دیگر مہمانوں نے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی، صوبائی صدر جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی، صوبائی صدر مجلس علماءمکتب اہلیبیت علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی صدر عزاداری ونگ انجینئر سخاوت علی سیال، شیعہ علماءکونسل جنوبی پنجاب کے صدر علامہ غلام شبیر حیدری، رہنما ایم ڈبلیو ایم کراچی علامہ اصغر شہیدی، جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری صہیب عمار صدیقی، سابق رکن پنجاب اسمبلی بابو نفیس احمد انصاری، متحدہ جمعیت اہلحدیث کے رہنما خالد محمود فاروقی، ایڈووکیٹ یافث نوید ہاشمی، بشارت عباس قریشی، حسنین علی بخاری، صوبائی رہنما ایم ڈبلیو ایم حسنین انصاری، عاطف حسین سرانی، ضلعی صدر آئی ایس او ملتان احتشام حیدر اور دیگر موجود تھے۔