راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) محکمہ تحفظ ماحولیات ضلع راولپنڈی نےسموگ، آلود گی پھیلا نے والے نان زگ زیگ پانچ بھٹہ خشت مسمار کردئیے جبکہ متعدد کے خلاف استغاثے دائر کردئیے گئے ۔تحصیل راولپنڈی کینٹ اور ٹیکسلا میں کارروائی کی گئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرمنٹ ماریہ سفیر نے کہا کہ کریک ڈاؤن کا مقصد شہر یوں کو ماحولیاتی آلودگی اور سموگ سے بچانا ہے ۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد جمیل نے 12جولائی2024کو حکم جاری کیا تھاکہ پرانی ٹیکنالوجی پر کام کرنے والے بھٹہ خشت جوکالا دھواں پیدا کرتےہیں کو منہدم کیا جائے۔سرکاری اعدادو شمار کے مطابق راولپنڈی ڈویژن میں494بھٹے ہیں جن میں سے 483زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہوچکے ہیں۔ 91 بند ہوچکے ہیں۔گیارہ بھٹے رہ گئے ہیں جو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہونے ہیں جن پر کام جاری ہے۔ ادھر بھٹہ خشت کارروبار سے منسلک ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں صرف25فیصد بھٹے زگ زیگ پر ہیں۔سرکاری اعدادوشمار کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔