• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم یونیورسٹی میں طلباء تنظیموں کے مابین تصادم کا مقدمہ درج

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)قائد اعظم یونیورسٹی میں طلباء تنظیموں کے مابین تصادم کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ تھانہ سیکٹریٹ میں یونیورسٹی کے سکیورٹی آفیسر ندیم عباس کی مدعیت میں اقدام قتل ،حملہ آور ہونے، آگ لگانے اور ہوائی فائرنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ایک تنظیم کے کارکنوں نے حملہ کے دوران فائرنگ ، راڈ اور آہنی مکوں کا آزادانہ استعمال کیا۔ 11 طلباء کو مقدمہ میں نامزد کیا گیا۔ ملزمان نے دوسرا حملہ ہاسٹل نمبر 9پر کیا ۔ ہاسٹل کے کمروں کے دروازے توڑے اور فرنیچر کو آگ لگا دی۔
اسلام آباد سے مزید